پی ایم ڈی سی

پی ایم ڈی سی کا لائسنس کی تجدید نہ کرانے والے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد(ہیلتھ نیوز) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی)نے لائسنس کی معیاد ختم ہونے والے ڈاکٹرز کے لیے الرٹ جاری کردیا۔پی ایم ڈی سی کے اعلامیہ کے مطابق لائسنس کی تجدید نہ کرانے والے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ 6 ماہ میں تجدید نہ کرانے والے ڈاکٹرز کے لائسنس منسوخ کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ کلینیکل پریکٹس کرنے والے ڈاکٹرز کےلئے لائسنس کا فعال ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں