پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن میں پشاور زلمی نے فاسٹ بولر احسان اللہ کو اپنے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے احسان اللہ کو ٹیم میں خوش آمدید کہا۔
پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم کا کہنا تھا کہ احسان اللہ دو مہینوں سے ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں اور وہ پاکستان کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہیں، ہم ان کی بھرپور حمایت کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ احسان اللہ کو پشاور زلمی نے سپلیمینٹری پک میں اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔