آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر اس بار پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی قیادت کر رہے ہیں۔ انہیں پلیٹینم کیٹیگری میں 3 لاکھ ڈالر (تقریباً 8 کروڑ 41 لاکھ روپے) معاوضے کے ساتھ شامل کیا گیا ہے، جو انہیں پی ایس ایل 10 کا مہنگا ترین کھلاڑی بناتا ہے۔
تاہم بھارتی لیگ، آئی پی ایل میں ڈیوڈ وارنر کو 2024 سیزن میں دہلی کیپیٹلز نے 6.25 کروڑ بھارتی روپے میں اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا۔ یہ رقم پی ایس ایل کے مقابلے میں تقریباً دو گنا ہے۔
وارنر اپنے کیریئر کے سنہری دور (2019 سے 2021) میں آئی پی ایل سے 12.5 کروڑ فی سیزن بھی حاصل کر چکے ہیں۔ ان کے آئی پی ایل کیریئر میں 184 میچز، 6,565 رنز، 4 سنچریاں اور 60 نصف سنچریاں شامل ہیں، جبکہ اوسط 36.63 اور اسٹرائیک ریٹ 140.5 رہا۔
پی ایس ایل میں ان کی کم تنخواہ کو بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے طنز کا نشانہ بھی بنایا ہے۔