• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 26 اپریل, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ

پیٹرولیم مصنوعات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں اور مہنگائی کا طوفان بے قابو ہو چکا ہے،حلیم عادل شیخ

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر پی ٹی آئی سندھ کے صد کی شدید تشویش

News Editor by News Editor
اپریل 26, 2026
in پاکستان
0 0
0

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں اور مہنگائی کا طوفان بے قابو ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی، گیس، آٹا، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے ہر گھر کا بجٹ تباہ کر دیا ہے اور عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، جبکہ نصف سے زائد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے جا چکی ہے جو حکمرانوں کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں مگر حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کے بھاری بلوں نے عوام کی کمر توڑ دی ہے جبکہ حکمرانوں کو عوام کے مسائل کی کوئی پرواہ نہیں۔ موجودہ حکمرانوں نے عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے اور ریاستی نظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عمران خان کو تین سال سے ناحق قید میں رکھا گیا ہے، جو انصاف کا قتل عام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک عمران خان کے خلاف کوئی کیس ثابت نہیں ہو سکا، اس کے باوجود انہیں قید میں رکھنا سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام کے تحت عمران خان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور جمہوریت کا گلا گھونٹا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ظلم و جبر کی انتہا ہو چکی ہے اور ہر طرف ناانصافی کا راج ہے۔ مہنگائی، بیروزگاری اور بدحالی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے جبکہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور عوام کی قوت خرید ختم ہو چکی ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اور ہر روز نئی قیمتوں میں اضافہ عوام کیلئے زندہ رہنا مشکل بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ظلم و جبر کا نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا کیونکہ عوام بیدار ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ کی یہ اندھیری رات جلد ختم ہونے والی ہے اور عوام تبدیلی کیلئے تیار ہے۔ عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور حقیقی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہی واحد جماعت ہے جو عوام کے حقوق کی آواز بلند کر رہی ہے۔آخر میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کیلئے فوری عمران خان کا رہا کیا جائے اور شفاف انتخابات کرایے جائیں ، بصورت دیگر مزید جعلی حکمرانی ملک کو شدید بحرانوں کی طرف دھکیل دے گی۔
٭٭٭٭٭

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: بلند ترینپیٹرولیمحلیم عادل شیخطوفانمصنوعاتمہنگائی
Previous Post

سردار ایاز صادق کی وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے عشائیہ کی تقریب پر فائرنگ کی مذمت

Next Post

پاکستان خطے اور عالمی سطح پر امن، مفاہمت اور مکالمے کے فروغ میں ایک ذمہ دار اور فعال کردار ادا کر رہا ہے' یوسف رضاگیلانی

News Editor

News Editor

Next Post
یوسف رضاگیلانی

پاکستان خطے اور عالمی سطح پر امن، مفاہمت اور مکالمے کے فروغ میں ایک ذمہ دار اور فعال کردار ادا کر رہا ہے' یوسف رضاگیلانی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

یوسف رضاگیلانی

پاکستان خطے اور عالمی سطح پر امن، مفاہمت اور مکالمے کے فروغ میں ایک ذمہ دار اور فعال کردار ادا کر رہا ہے’ یوسف رضاگیلانی

اپریل 26, 2026
حلیم عادل شیخ

پیٹرولیم مصنوعات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں اور مہنگائی کا طوفان بے قابو ہو چکا ہے،حلیم عادل شیخ

اپریل 26, 2026
سردار ایاز صادق

سردار ایاز صادق کی وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے عشائیہ کی تقریب پر فائرنگ کی مذمت

اپریل 26, 2026
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

7585

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

633
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

583
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

562
یوسف رضاگیلانی

پاکستان خطے اور عالمی سطح پر امن، مفاہمت اور مکالمے کے فروغ میں ایک ذمہ دار اور فعال کردار ادا کر رہا ہے’ یوسف رضاگیلانی

اپریل 26, 2026
حلیم عادل شیخ

پیٹرولیم مصنوعات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں اور مہنگائی کا طوفان بے قابو ہو چکا ہے،حلیم عادل شیخ

اپریل 26, 2026
سردار ایاز صادق

سردار ایاز صادق کی وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے عشائیہ کی تقریب پر فائرنگ کی مذمت

اپریل 26, 2026
علی پرویز ملک

عالمی تنازعات کا حل پیٹرول کی قیمتوں کو مستقل طور پر قابو میں رکھنے کے لیے نہایت ضروری ہے،علی پرویز ملک

اپریل 26, 2026
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading