• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کرائم اینڈ کورٹس
اسلام آباد ہائی کورٹ

پہلے استعفی پھر مکر جانا، پاکستان کے عوام کے ساتھ مذاق ہو رہا ہے؟ عدالت

News Editor by News Editor
مارچ 31, 2023
in کرائم اینڈ کورٹس
0 0
0

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ پہلے استعفی پھر مکر جانا، پاکستان کے عوام کے ساتھ مذاق ہو رہا ہے؟

عدالت نے شکور شاد کے استعفی منظوری کا سپیکر کا آرڈر طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 28اپریل تک ملتوی کر دی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی شکور شاد کی استعفی منظوری کے خلاف درخواست کی سماعت کی،دوران سماعت چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے استعفی دیا، اس پر دستخط کئے تھے؟

جس پر وکیل نے بتایا کہ جی ہمارے دستخط تھے لیکن وہ استعفی پارٹی دباﺅ میں دیا گیا تھا،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا دستخط بس ایسے ہی کئے گئے؟ کیا کوئی مذاق ہے یہ ؟، کیا ہو رہا ہے، آج آپ یہ کر رہے ہیں، کل آپ ملک کیلئے کیا کریں گے؟، آپ آرٹیکل 62پر کیسے پورا اتریں گے؟ آپ اپنے لوگوں اور ووٹرز کے امانت دار ہیں، آپ کیا کر رہے ہیں؟9مارچ کا آرڈر تھا کہ آپ نے اپنے استعفے سے انکار کیا، وہ لیٹر ہے آپ کے پاس؟

وکیل نے جواب دیا کہ 29جولائی کو استعفی منظور ہوا، اس عدالت نے ستمبر میں فیصلہ معطل کیا،چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کیا آپ کے دستخط اصلی نہیں تھے؟، جس پر وکیل نے کہا دستخط تو اصلی تھے، مگر پارٹی پالیسی پر استعفی دیا تھا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ استعفے پر پارٹی پالیسی کے خلاف جانے سے کچھ فرق نہیں پڑتا، وہ تو منی بجٹ بل اور عدم اعتماد پر فرق پڑتا ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے پارٹی پریشر پر استعفی دے دیا، آپ ملک کیلئے کیسے سٹینڈ لے سکتے ہیں؟، پہلے استعفی، پھر مکر جانا، پاکستان کے عوام کے ساتھ مذاق ہو رہا ہے؟،

کیا آپ سسٹم کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں، آپ سسٹم کو فن سمجھ رہے ہیں،وکیل نے جواب میں کہا کہ ہم مانتے ہیں اصل سٹیک ہولڈر عوام ہیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پھر مذاق بھی تو عوام ہی کے ساتھ ہو رہا ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ اسی طرح کی دیگر رِٹ پر بھی ابھی آنا ہے ہم نے کہ اس ملک میں کیا ہو رہا ہے، وکیل نے بتایا کہ ہم نے سپیکر قومی اسمبلی کو کہا کہ پارٹی پریشر پر استعفی دیا مگر سپیکر نے کہا کہ وہ جواب سے مطمئن نہیں، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا سپیکر نے ایسا کوئی لیٹر جاری کیا ہے؟

چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ 3مارچ 2023کے لیٹر کو ریکارڈ پر لے کر آئیں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پارٹی لیڈر شپ نے آپ کو پریشرائز کیا، اس کے خلاف دعوی دائر کریں، رِٹ میں شہادتیں نہیں لے سکتا، ہر چیز کو ہم نے مذاق بنا کر رکھ دیا ہے، آپ نے پورے ملک کے لئے قانون سازی کرنی ہوتی ہے، اس پر کیا سب کو شاباش ملنی چاہیے؟ آپ قبول کریں کہ آپ نے غلط کیا ہے،دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل اختر چھینہ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل بھی عدالت میں پیش ہوگئے،

عدالت نے شکور شاد کے استعفی منظوری کا سپیکر کا آرڈر طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 28اپریل تک ملتوی کر دی،سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے پاس ایسے کیسز آ جاتے ہیں اور اہم کیسز رہ جاتے ہیں، قتل کی اپیلیں التوا میں ہیں اور ایسے کیسز آجاتے ہیں عدالت کا وقت ضائع کرنے،وکیل نے کہا کہ ہم تو اس عدالت کے حکم پر عمل درآمد کروانے آئے ہیں جو سپیکر نے مانا ہی نہیں، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کسی پر تنقید نہ کریں، پہلے اپنا کنڈکٹ درست کریں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: استعفیاسلام آباد ہائی کورٹپاکستانعواممذاق
Previous Post

سرکلرز سے ججز کے آرڈر کی نفی غلط، قوم ون مین شو قبول نہیں کرے گی،عطا اللہ تارڑ

Next Post

چیف جسٹس اور صدر کے ریٹائر ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے، شیخ رشید

News Editor

News Editor

Next Post
شیخ رشید احمد

چیف جسٹس اور صدر کے ریٹائر ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے، شیخ رشید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5875

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

462
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading