دنیا بھر میں اے ٹی ایم مشینیں معمول کی چیز بن چکی ہیں، مگر ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں اب جا کر پہلی بار اے ٹی ایم لگائی گئی — اور اس خوشی میں وزیراعظم نے باقاعدہ کیک بھی کاٹا۔
یہ منفرد واقعہ ہوا بحرالکاہل کے چھوٹے سے ملک "تووالو” میں، جو 9 جزیروں پر مشتمل ہے اور جس کا رقبہ صرف 10 اسکوائر میل ہے۔ دنیا سے کافی حد تک کٹا ہوا یہ ملک اب اس نئی سہولت سے جُڑ گیا ہے۔
تووالو میں پہلی بار اے ٹی ایم کی تنصیب پر وزیراعظم نے افتتاح کیا اور اسے قوم کی ترقی کی سمت اہم قدم قرار دیا۔ نیشنل بینک آف تووالو کے جنرل منیجر نے کہا کہ یہ اقدام عوامی سہولت اور معاشی بہتری کے لیے بڑا سنگ میل ہے۔