رانا ثنا اللہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ابھی مزید نیچے آئیں گی،رانا ثنااللہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ نے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں کے معاملے پر وزیراعظم نے ایک ٹیم تشکیل دی ہے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ابھی مزید نیچے آئیں گی۔

ایک انٹرویو میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ ایران اور اسرائیل جنگ کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور حکومت نے بحرانی کیفیت میں ہفتہ وار ہر جمعے کو پٹرولیم کی قیمتوں کے تعین کا فیصلہ کیا تھا۔وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ اسٹاک کو برقرار رکھنے کےلئے زائد قیمتوں پر تیل خریدنا پڑا۔ اس وقت بھی پروپیگنڈا کیا گیا کہ آئل کمپنیوں نے اربوں روپے منافع کما لیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج تھوڑا فائدہ ہوتا ہے تو کل کو نقصان بھی ہوتا ہے، جیسے کمپنیوں کو پٹرولیم قیمتوں پر فائدہ ہوا، تو اب وہ تھوڑا واپس بھی کرنا ہوگا۔

لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ سسٹم کے تحت کام ہوتا ہے، اسے ڈسٹرب کرینگے تو مشکلات پیش آئیں گی۔ یہ بھی دیکھا جائیگا کہ کمپنیوں کو کتنا فائدہ پہنچا، اگر اب انکو نقصان اٹھانا ہے، تو اٹھانا چاہیے۔ اگر بہت زیادہ بوجھ پڑ رہا ہے تو حکومت کمپنیوں کا بھی خیال رکھے گی۔تاہم رانا ثنا اللہ نے واضح کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر کوئی بحران پیدا کیا گیا تو پھر کمپنیوں سے سختی سے نمٹا جائیگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں