سوشل میڈیا پر ایک تصویر نے بھارت میں ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے، جس میں پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کو گرم جوشی سے ملتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ تصویر دیکھتے ہی بھارتی انتہا پسند حلقے بھڑک اٹھے اور اجے دیوگن کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے لگے۔
یہ تنازع ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت اور پاکستان کے درمیان لندن میں ہونے والے ورلڈ چیمپیئنز شپ آف لیجنڈز کا میچ کشیدہ حالات کی وجہ سے منسوخ ہو چکا ہے، اور پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر جذبات مزید بھڑک چکے ہیں۔
تاہم تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ جس تصویر پر ہنگامہ برپا کیا جا رہا ہے وہ حالیہ نہیں بلکہ گزشتہ برس 2024 کی ہے، جب برمنگھم میں ورلڈ چیمپیئنز شپ آف لیجنڈز کے دوران دونوں شخصیات کی ملاقات ہوئی تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تصویر کو حالیہ واقعات سے جوڑ کر پیش کرنا دانستہ پروپیگنڈہ ہے، جس کا مقصد بھارت میں عوامی جذبات کو مزید بھڑکانا ہے۔









