لاہور(کورٹ نیوز )زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کی ضمانت پر سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،پراسیکیوشن نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت طلب کی جس کے بعدعدالت نے فلک جاوید کی ضمانت پر سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی ۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک عابد حسین نے سماعت کی،فلک جاوید نے جیل سے وکیل کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی جس میں موقف اختیارکیا گیا کہ تفتیش مکمل ہو گئی،ملزمہ کو ضمانت پر رہائی دی جائے ،ملزمہ فلک جاوید اس مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے۔