ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر فیصل ٹاؤن کا مختلف رہائشی علاقوں میں سرچ آپریشن ایس ڈی پی او گارڈن ٹاؤن نے نفری کو بریفنگ دی۔
سرچ آپریشن میں ایچ او فیصل ٹاؤن سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔۔سرچ آپریشن میں پولیس کے علاوہ خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی بھی شرکت کی۔
بائیومیٹرک اور جدید اینڈرائیڈ آلات کی مدد سے مشکوک افراد کو چیک کیا گیا۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت 50 گھر اور 120 افراد کو چیک کیا گیا۔
سرچ آپریشن کے دوران 12 قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیاجبکہ کرائے داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 03 مقدمات درج کیے گئے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کا مقصد امن و امان کو برقرار رکھنا اور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔
ایس پی عمران احمد ملک نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر ہر وقت کوشاں رہیں گے