لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 33 سب انسپکٹرز کوانسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس آج سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔
ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹII لیاقت علی ملک،اے آئی جی لیگل سمیت سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی،
میرٹ اور سنیارٹی پر پورا اترنے والے 33 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرکے عہدے پر ترقی دی گئی
سب انسپکٹر سے انسپکٹرکے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں راولپنڈی کے 16، ملتان05، ساہیوال 05،گوجرانوالہ 03، فیصل آباد 02 اور ڈی جی خان کے 02 سب انسپکٹرز شامل ہیں۔ ترقی پانے والوں میں لاہور کا ایک بھی سب انسپکٹر شامل نہیں ہے۔
ترقی پانے والوں میں خالد محمود، اقبال حسین، ذوالفقارعلی، پرویز اختر، نور محمد، احمد مسعود، ریاض شاہ، رانا شوکت علی، محمدکلیم، لیاقت علی ، محمد ریاض، خلاد محمود، حافظ محمد حنیف، محمد اسلم، اظہر خان، غلام اکبر، قدیر احمد، محمد سلیم، زبیر حیات، محمد زاہد خان، عبدالرشید، افراد احمد قمر، محمد جہانگیر، شکیلہ اختر، محمد ممتاز، محمد اسلم، بشیر احمد، فخر عباس، انعام الرحمن، شکیل احمد، محمد سرور اور نثار الا الپٹاگن شامل ہیں۔
پروموٹ ہونے والے افسران لوگوں کو انصاف دیں، بہتر سروس ڈیلیوری فراہم کریں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور