لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب میں کورنا وائرس کے کیسز میں اضافہ ، مزید 60 افراد موذی مرض کا شکار ہو گئے۔ کورونا وائرس کےمریضوں کی تعداد 557 ہوگئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں کل تیرہ ہزار تین سو اسی افراد میں کورونا کا ٹیسٹ کیاگیا جن میں سے پانچ سو ستاون افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا۔
انہوں نےمزید بتایا کہ پانچ سو ستاون افراد میں سے دوسو بیاسی افراد کا تعلق ڈیرہ غازی خان اور ملتان سے ہے جو وہاں پرقرنطینہ میں موجود ہیں، وزیراعلیٰ کی جانب سے عوام سے وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ساتھ دینے کی اپیل بھی کی گئی
https://twitter.com/UsmanAKBuzdar/status/1243963207489851393
ڈی جی خان سے207 زائرین، ملتان سے 75 زائرین، رائے ونڈ کورنٹین میں 21 لاہورمیں 119 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
گجرات میں 51، گوجرانوالہ 10، جہلم 21 اور راولپنڈی میں 19 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ملتان شہر میں 3، فیصل آباد 9، منڈی بہاوالدین 4، ناروال 1، رحیم یار خان 1، وہاڑی 2 اور سرگودھا میں 2 مریض میں تصدیق ہوئی ہے۔
اٹک اور بہاولنگر میں ایک ایک، میانوالی میں 2 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ننکانہ صاحب میں 2، خوشاب میں ایک، ڈی جی خان شہر میں 5 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
کورونا وائرس سے 5اموات رپورٹ ہوئیں 5 صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہوئے
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں