لاہو(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب میں سرکاری سکولوں کی آﺅ ٹ سورسنگ کے تیسرے مرحلے میں 2682 مزید سرکاری سکول ٹھیکے پر دےدئیے گئے۔ ان سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز 23 اگست سے ہوگا،اس طرح ٹھیکے پر دیئے گئے سرکاری سکولوں کی کل تعداد 13 ہزار ہوگئی ۔
رپورٹ کے مطابق تیسرے مرحلے میں لاہور سے ٹھیکے پر دیئے گئے سکولوں کی تعداد 42 ہو گئی ،سکولوں کے حصول کیلئے این جی اوزکا کوٹہ 40 فیصد اورانٹرپینیور کا 35 فیصد مقرر تھا۔ پیف حکام کے مطابق سکول حاصل نہ کرنیوالے ادارے 10 جولائی تک پیف کو اپیل جمع کرواسکیں گے،اپیل کیلئے درخواست جمع کروانے کی فیس 20 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے اورمقررہ تاریخ کے بعد کسی اپیل کو منظور نہیں کیا جائے گا۔