لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب میں لیپ ٹاپ فیز 2 سکیم کیلئے طلبہ کی تصدیق نادرا سے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔لیپ ٹاپ فیز 2 سکیم کیلئے طلبہ کی تصدیق نادرا سے کرانے کا فیصلہ لیپ ٹاپ سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیالیکن یہ فیصلہ نہ ہوسکاکہ لیپ ٹاپ تقسیم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کب ہوگا؟،طلبہ بدستور منتظرہیں اورلیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی منظوری وزیراعلی سے بذریعہ سمری لی جائے گی۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن تاحال دوسرے مرحلے کا شیڈول مرتب نہیں کر سکا،ساہیوال ڈویژن میں پہلے مرحلے کے متعدد طلبہ بھی لیپ ٹاپ سے محروم ہیں۔ رواں سال دوسرے مرحلے میں ایک لاکھ طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کا ہدف ہے،میرٹ پر لیپ ٹاپ فراہمی کی سکیم کا آغاز گزشتہ سال کیا گیا تھاجس کے تحت پہلے مرحلے میں 40 ہزار سے زائد طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے،طلبہ دوسرے مرحلے کے شیڈول کے اعلان کے منتظر ہیں۔