لاہور(ہیلتھ رپورٹر)ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکے مطابق پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 60 کیس، تعداد 4255 ہو گئی۔742 زائرین سنٹرز، 1857 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 97 قیدیوں، 1545 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
جیل میں تمام کیسز کی تفصیل
ترجمان کے مطابق کیمپ جیل لاہور 59، سیالکوٹ 14، گوجرانوالہ 7، ڈی جی خان میں 9،جہلم میں 3، بھکر میں 2، فیصل آباد، قصور اور بھکر میں ایک ایک قیدی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
زائرین کی تفصیل
ترجمان کے مطابق ڈی جی خان 221 زائرین، ملتان 457، فیصل آباد 23 اور گوجرانوالہ میں 42 کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
رائے ونڈ تبلیغی ارکان میں کیسز کی تفصیل
رائے ونڈ مرکز میں 577، شیخوپورہ 12، منڈی بہاوالدین 17، سرگودھا 145، میانوالی 7، وہاڑی 37، راولپنڈی 30، اٹک 6، جہلم میں 41 تبلیغی ارکان میں تصدیق ہوئی ہے۔
ننکانہ 26، گجرات 10، گوجرانوالہ 21، رحیم یار خان 45، بھکر 63، خوشاب 23، راجن پور 9، حافظ آباد 35، سیالکوٹ 22، لیہ 38، مظفر گڑھ 61، ناروال 26، بہاولنگر 13، فیصل آباد میں 18 تبلیغی ارکان میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق خانیوال 6، ملتان میں 118، ساہیوال 8، اوکاڑہ 2، بہاولپور میں 39 اور لودھراں میں 76 تبلیغی ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
عام شہریوں میں 60 نئے کیس، تمام کی تفصیل
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق عام شہروں میں سب سے ذیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 658 کنفرم مریض ہیں۔
ننکانہ 1، قصور 16، شیخوپورہ 18، راولپنڈی 176، جہلم 33، اٹک 11،چکوال 4، گوجرانوالہ 69، سیالکوٹ 56، ناروال 5، گجرات میں 164 شہریوں میں تصدیق ہوئی ہے۔
حافظ آباد 11، منڈی بہاوالدین 12، ملتان 33، خانیوال 1، وہاڑی 35، فیصل آباد 51، چینیوٹ 11، ٹوبہ 7، جھنگ 33، رحیم یار خان 61، سرگودھا میں 25 شہریوں میں تصدیق ہوئی ہے۔
میانوالی 12، خوشاب 4، بہاولنگر 8، بہاولپور 11، لودھراں 3، ڈی جی خان 21، لیہ 2، اوکاڑہ 1 اور پاکپتن میں 3 کنفرم مریض ہیں۔کورونا وائرس سے اب تک کل 49 اموات، 724 افراد صحت یاب، 14 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق اب تک کل 61174 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔