فرد جرم

پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیاں‘ ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

لاہور (کورٹ نیوز) پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمے میں ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیراعلی چودھری پرویزالٰہی سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی,چودھری پرویزالہی طبیعت کی خر ابی کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہوئے اوران کی جانب سے میڈکل سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا۔

چو دھری پرویزالہی کی عدم پیشی کے باعث آج بھی ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی اورعدالت نے کیس کی سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ لکھیں