واشنگٹن(انٹرنیشنل نیوز ) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ پروجیکٹ فریڈم پاکستان کی درخواست پر روکا گیا تھا۔غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق مارکو روبیو کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان نے کہا آبنائے ہرمز میں پروجیکٹ فریڈم روکنے سے ایران کے ساتھ معاہدہ ممکن ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سفارت کاری کو موقع دینے کیلئے پروجیکٹ فریڈم بند کیا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ سفارت کاری کو ترجیح دیتے ہیں۔