کراچی (سپورٹس ڈیسک) کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے ٹکٹس کی فروخت شروع ہوگئی۔ون ڈے میچز کے لیے جنرل انکلوژرز کے ٹکٹس 250اور فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹس 500روپے میں فروخت ہوں گے۔
پریمیم ٹکٹس 750اور وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ 1500روپے میں دستیاب ہیں۔ٹکٹس اصغر علی شاہ اسٹیڈیم ناظم آباد سے بھی خریدے جاسکتے ہیں جبکہ آر جے مال نزد ملینیم مال اور سیکٹر 35ایف کورنگی چار پر بھی ٹکٹس دستیاب ہیں۔اس کے علاوہ شائقین آن لائن بھی ٹکٹس خرید سکتے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچز 9، 11 اور 13 جنوری کو کراچی میں شیڈول ہیں۔