اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گجرات کے نواحی علاقے جلال پورجٹاں کے قریب پاک آرمی کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں موجود دونوں پائیلٹ موقع پر شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق تربیتی طیارہ اپنی معمول کے مطابق تربیتی اڑان بھر رہا تھا جس میں پائیلٹ میجر عمر اور لیفٹینینٹ فیضان موجود تھے اچانک فنی خرابی کے باعث انجن بند ہونے سے گجرات کے نواحی علاقے جلال پور جٹاں کے کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پاکستان آرمی کی امدای ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور کارروائیاں شروع کردیں۔
طیارہ گرتے ہی اس میں آگ بھڑک اٹھی جس سے طیارہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں موجود دونوں پائیلیٹ شہید ہوگئے جن کی لاشیں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تاحال طیارے کی خرابی کے بارے پتہ نہیں چل سکا اس پر تفتیش کی جارہی ہے۔ امدادی ٹیمیوں نے تباہ شدہ طیارہ کا ملبہ تحویل میں لیکر متعلقہ سٹیشن پرمنتقل کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں