گلوبل نیبرہڈ فار میڈیا انوویشن (GNMI) کے زیرِ اہتمام اور USEFP و پاک–یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک (PUAN) کے تعاون سے "پاک–امریکہ بزنس اینڈ انٹرپرینیورشپ کانفرنس” کا انعقاد ہفتہ 26 جولائی 2025 کو آرٹس کونسل کراچی میں ہوا۔
اس تقریب میں کاروباری رہنماؤں، یو ایس قونصل خانے کے نمائندوں، پالیسی سازوں اور PUAN کے سابق طلبہ نے شرکت کی۔ کانفرنس کا مقصد پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینا، اختراعات (innovation) کی حوصلہ افزائی کرنا اور کاروباری مواقع کے لیے نئے دروازے کھولنا تھا۔
مقررین نے باہمی معاشی تعاون، ڈیجیٹل انوویشن، نوجوانوں کی قیادت اور باہمی سرمایہ کاری جیسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر نیٹ ورکنگ سیشنز اور شراکتی منصوبوں کے لیے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔









