ایرانی وزیر خارجہ

پاکستان کی کوششوں کے باعث امریکا سے بات چیت میں پیش رفت ہو رہی ہے، ایرانی وزیر خارجہ

تہران(انٹرنیشنل نیوز)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں پیش آنےوالے واقعات سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ سیاسی بحران کا کوئی فوجی حل موجود نہیں ہے۔

عباس عراقچی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کوششوں کے باعث امریکا سے بات چیت میں پیش رفت ہو رہی ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس دوران امریکا کو اپنا برا چاہنے والوں سے محتاط رہنا چاہیے جو امریکا کو پھر سے دلدل میں گھسیٹنا چاہتے ہیں۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات کو بھی محتاط رہنا چاہیے۔ان کا کہان تھا کہ امریکا کا پروجیکٹ فریڈم، دراصل پراجیکٹ ڈیڈ لاک ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں