عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق حکومت پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی باقاعدہ پیشکش کردی، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ اس سلسلے میں باقاعدہ کام ہورہاہے، بھارت کو قونصلر رسائی کے لیے جمعہ کو آگاہ کردیاگیا ہے
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان طالبان کے ساتھ مذاکرات میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہاہے، افغانستان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کی بین الاقومی برادری نے تعریف کی ہے، طالبان کے ساتھ وزیراعظم کے مذاکرات پر بھی کام ہو رہا ہے
امریکی صدر کے ممکنہ دورہ پاکستان سے متعلق ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان پر بھی کام ہو رہا ہے تاہم حتمی تاریخ کے بارے میں ابھی کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے