اسحاق ڈار

پاکستان کو وار رسک لسٹ سے نکال دیا گیا، عالمی اعتماد میں اضافہ ہوگا: اسحاق ڈار

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کے لیے ایک اہم معاشی پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو Lloyd’s Joint War Committee** کی وار رسک لسٹ سے نکال دیا گیا ہے، جو عالمی سطح پر ملک کے لیے ایک بڑا معاشی سنگ میل ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اس فیصلے سے پاکستان پر عالمی اعتماد میں اضافہ ہوگا اور بین الاقوامی تجارت کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی حکومتِ پاکستان اور لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی مشترکہ اور مسلسل سفارتی و پیشہ ورانہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ نائب وزیراعظم نے Lloyd’s Joint War Committee کے مثبت تعاون کو بھی سراہا۔اسحاق ڈار کے مطابق پاکستان کو وار رسک لسٹ سے نکالے جانے کے بعد شپنگ اور انشورنس کے اخراجات میں نمایاں کمی متوقع ہے، جس سے درآمدات و برآمدات کے شعبے کو فائدہ پہنچے گا، تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور ملکی معیشت کو مزید استحکام حاصل ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں