لاہور(سپورٹس نیوز )پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ میں مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت مشکوک ہو گئی ۔
ذرائع کے مطابق مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کے فٹنس مسائل کے باعث ان کے قومی اسکواڈ کا حصہ نہ ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعود شکیل کی انجری سے ری کوری پر کام کیا جا رہا ہے جبکہ کرکٹر کے متبادل کے طور پر کیمپ میں مڈل آرڈر بیٹر کو بلایا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق انجری مسائل کے باعث سلیکٹرز کو ٹیسٹ اسکواڈ میں مجبورا زیادہ تبدیلیاں کرنا پڑ رہی ہیں، سعود شکیل سے قبل وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے بھی ان فٹ ہونے کی خبر سامنے آئی ہے، محمد رضوان کے متبادل کے طور پر روحیل نذیر کو ریڈ بال کیمپ میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کےلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا ریڈ بال کیمپ لاہور میں جاری۔عبداللہ شفیق، کامران غلام اور حمزہ نذر کو ریڈ بال کیمپ میں شامل کر لیا گیا۔شاہ زیب خان کو وائٹ بال کیمپ میں شامل کیا گیا ہے ۔۔کیمپ میں شامل کھلاڑی ایل سی سی اے گراﺅنڈ پر سناریو بیسڈ میچ کھیل رہے ہیں۔پریکٹس میچ میں بیٹرز اور بولرز کو مختلف اہداف دئیے گئے ہیں۔نیشنل اور اکیڈمی کوچز کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔بیٹرز کو مختلف میچ صورتحال کے مطابق بیٹنگ ٹاسک دئیے گئے ہیں۔بولرز کو مخصوص پلان کے تحت بولنگ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔