• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
ڈاکٹر عارف علوی

پاکستان میں 27 ملین بچے اسکولوں سے باہر ہیں، صدر مملکت

News Editor by News Editor
ستمبر 23, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں 27 ملین بچے اسکولوں سے باہر ہیں، ان کو اسکولوں میں لانے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔

وہ ہفتہ کو یہاں نگران وفاقی وزیر تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ مدد علی سندھی سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر ملک میں تعلیم کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ ایوان صدر میڈیا ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں 27 ملین بچے اسکولوں سے باہر ہیں، ان کو اسکولوں میں لانے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے ،ملک کے دوردراز علاقوں میں تعلیم تک لوگوں کی رسائی بڑھانا ہوگی، آن لائن تعلیم ملک کے دوردراز علاقوں تک تعلیم پہنچانے میں مدد دے سکتی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ اسکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم دینے کیلئے مساجد کو فجر سے ظہر تک استعمال کیا جا سکتا ہے ،اسکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم دینے کیلئے نئے اور غیر روایتی حل سوچنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لڑکیوں کی اسکولوں میں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے حوصلہ افزائی کرنا ہوگی۔ خصوصی افراد کو دیگر بچوں کے ساتھ اسکولوں میں تعلیم و تربیت کیلئے خصوصی بندوبست کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملک میں معیاری تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے فروغ پر خصوصی توجہ دینا ہوگی،نوجوانوں بالخصوص خواتین کو ہنرمند بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جامعات مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق اپنے طلبا کو ہنر سے لیس کریں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ پاکستان میں اعلی تعلیم کیلئے جامعات میں داخلہ لینے والوں کی تعداد خطے کے دیگر ممالک کی نسبت بہت کم ہے ، ملک میں اعلی تعلیم کے حامل افراد کی تعداد بڑھانے کیلئے خصوصی اقدامات کرنا چاہئے ، جامعات آن لائن تعلیم اورمختلف شفٹوں کی مدد سے زیادہ طلبا کو اعلی تعلیم فراہم کرسکتی ہیں ،جامعات 4 سالہ ڈگری پروگرامز کے ساتھ ساتھ آن لائن تعلیم اور 2 سالہ ڈگری پروگرامز بھی شروع کریں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ورچوئل یونیورسٹی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے آن لائن اور فاصلاتی تعلیم کے پروگرامز کی مدد سے اعلی تعلیم یافتہ افراد کی تعداد بڑھائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جامعات میں طلبا و طالبات کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں جدید ترین مہارتوں سے لیس کرنا ناگزیر ہے ،جامعات مصنوعی ذہانت ، مشین لرننگ، سائبر سیکیورٹی اور کلاڈ کمپیوٹنگ کے شعبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کریں۔ ملاقات کے دوران وفاقی اردو یونیورسٹی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اعلیٰ تعلیمآن لائنپاکستانطلبا و طالباتعارف علوی
Previous Post

"بیلٹ اینڈ روڈ" نے نتیجہ خیز کامیابیاں حاصل کی، رپورٹ

Next Post

انتخابات کی حتمی تاریخ نہ دینے کی تکنیکی وجوہات ہیں، عہدیدار الیکشن کمیشن

News Editor

News Editor

Next Post
الیکشن کمیشن آف پاکستان

انتخابات کی حتمی تاریخ نہ دینے کی تکنیکی وجوہات ہیں، عہدیدار الیکشن کمیشن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading