لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان میں مبینہ طور پر کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق میو ہسپتال میں زیر علاج مریض غلام عمران انتقال کرگیا۔ میو ہسپتال انتظامیہ نے عمران کی لاش کو تابوت میں کیمکل لگا کر لاش ورثا کے حوالے کردی۔ غلام عمران حافظ آباد کا رہائشی تھی اور ایران اور مسقط کا سفر کرکے پاکستان آیا تھا۔ متوفی کو چودہ دن کےلیے قرنطینیہ میں بھی نگرانی کے لیے رکھا گیا تھا اس کے بعد انہیں حافظ آباد منتقل کردیا گیا۔ غلام عمران حافظ آباد کے ہسپتال میں زیر علاج تھا جہاں پر رات طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث اسے میو ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا جہاں پر اسکی موت ہوگئی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ مریض کے منہ سے خون بھی آرہا تھا اس کے تمام نمونے لیکر اسلام آباد بھجوا دیئے گئے ہیں رپورٹس آنے کے بعد حتمی طور پر کنفرم کیا جا سکےگا کہ عمران کی موت کوروانا وائرس سے ہوئی ہے۔