اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لئے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔
رانا ثنا اللہ نے امریکی سفارتخانے کے وزیر مشیر برائے سیاسی امور ٹیری سٹیئرز گونزالیز سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاک۔امریکہ دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، امریکی نمائندے نے خطے میں امن و استحکام کےلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔وزیر مشیر برائے سیاسی امور ٹیری سٹیئرز گونزالیز کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے فروغ کےلئے پاکستان کی سفارتی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، علاقائی امن کے قیام کےلئے پاکستان کا کردار اہم اور قابلِ قدر ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ مسائل کے حل کے لئے مذاکرات اور سفارت کاری کو ترجیح دی ہے، پاک۔امریکہ تعلقات کے استحکام سے خطے میں امن اور خوشحالی کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کےلئے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا، دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری خطے کے روشن اور پرامن مستقبل کی ضامن ہے۔دونوں رہنماﺅ ں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان اعلی سطحی روابط کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔