• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کاروبار
میاں زاہد حسین

پاکستان بلیو اکانومی کے پوٹینشل سے فائدہ اٹھائے،میاں ز اہد حسین

News Editor by News Editor
فروری 2, 2023
in کاروبار
0 0
0

کراچی (کامرس ڈیسک)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان بلیو اکانومی کے پوٹینشل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سرعت سے ترقی کر سکتا ہے۔

 

بلیو اکانومی سے مراد سمندری ماحول کو محفوظ رکھتے ہوئے اسکا استعمال کر کے سماجی و معاشی ترقی کرنا ہے۔ اس میں ماہی گیری، آبی زراعت، سمندری حیات، نقل و حمل، سمندری سیاحت، ساحل کے ساتھ رہنے والوں کی فلاح و بہبود اور دیگر ساحلی و سمندری معاملات شامل ہیں۔ پودوں اور سمندری حیات کی پرورش اور ماہی گیری تمام انسانوں کو سترہ فیصد حیوانی پروٹین فراہم کر رہے ہیں۔

دنیا بھر میں سمندری تجارت 2.5 ٹریلین امریکی ڈالر پر مشتمل ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلیو اکانومی میں سمندری اور آف شور ونڈ انرجی، سی فوڈ انڈسٹری، سیاحت اور سمندر میں موجود تیل اور گیس کے ذخائر سے فائدہ اٹھانا بھی شامل ہے مگر پاکستان کی موجودہ بلیو اکانومی کا بڑا حصہ میرین ٹرانسپورٹ پر مشتمل ہے۔ پاکستان کی سمندری تجارت ماہی گیری کے پرانے اور فرسودہ طریقوں پر مشتمل ہے جس میں ماہی گیروں کی زندگیوں کو تحفظ حاصل نہیں ہے۔ اس وقت پاکستان صرف 430 ملین ڈالر سالانہ کی سی فوڈ برآمد کرتا ہے جو مختلف مسائل کی زد میں رہتی ہے۔

بلیو اکانومی سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے پاکستان کو اپنی افرادی قوت کو جدید تربیت، طور طریقوں، آلات، مہارت اور کارپوریٹ کلچر سے لیس کرنا ہوگا، اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے سمندروں کو آلودگی سے بھی محفوظ کرنا ہوگا تاکہ سمندری حیات کی نشوونما عالمی معیارات اور سی فوڈ ایکسپورٹ کے عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکے۔ پورٹ قاسم اتھارٹی اور کراچی پورٹ ٹرسٹ حکومت کے زیر انتظام ادارے ہیں جو سیکڑوں اربوں روپے کماتے ہیں مگر اس میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے۔

اگر پاکستان اپنی بندرگاہوں کو خشکی میں گھری ہوئی وسطی ایشیائی ریاستوں سے تجارت کے لئے استعمال کر سکے تو اس شعبے میں انقلاب آ سکتا ہے جبکہ گوادرکو ٹرانس شپمنٹ، جہازوں کی مرمت اور جہاز سازی کے مرکز کے طور ابھارا جا سکتا ہے۔ یہ علاقہ ماہی گیری اور آبی زراعت کے لیے بے پناہ امکانات رکھتا ہے جس سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ گوادر بندرگاہ کی توسیع سے مقامی افراد کی حالت بدلے گی اور میری ٹائم انڈسٹری کو تقویت ملے گی جس کے لئے سنجیدگی سے کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

 

میاں زاہد حسین نے کہا کہ پاکستان میں 529 اقسام کی مچھلیاں پائی جاتی ہیں جن میں سے 230 میٹھے پانی کی مچھلیاں اور باقی 296 سمندری مچھلیاں ہیں۔ پاکستان کے پاس بے پناہ سمندری صلاحیت اور مواقع موجود ہیں جس کا ابھی تک مکمل ادراک نہیں کیا جا سکا ہے۔ عالمی رجحانات کے مطابق بلیو اکانومی کو ترجیح دینا انتہائی اہم ہو گیا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: کامرس ڈیسکمیاں ز اہد حسین
Previous Post

بابر اعظم نے برطانوی کمپنی کے ساتھ معاہدے میں توسیع کردی

Next Post

متعدد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

News Editor

News Editor

Next Post
اشیائے خور و نوش

متعدد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading