ون ڈے سیریز

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا شیڈول سامنے آگیا

اسلام آباد(سپورٹس نیوز)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان متوقع ون ڈے سیریز کے عارضی شیڈول کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں جس کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم رواں ماہ مئی کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 30 مئی سے 5 جون کے درمیان کھیلے جانے کا امکان ہے جبکہ میچز لاہور اور راولپنڈی میں منعقد کیے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ سیریز پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے باہمی معاہدے کا حصہ ہے جس کے تحت آسٹریلوی ٹیم اس سے قبل بھی پاکستان کا دورہ کر چکی ہے۔رپورٹس کے مطابق سیریز کے بعد آسٹریلوی ٹیم بنگلا دیش روانہ ہوگی جہاں وہ مزید ون ڈے میچز کھیلے گی جبکہ دونوں بورڈز کے درمیان شیڈول کو حتمی شکل دینے کا عمل جاری ہے۔یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہے کیونکہ اس سے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی تیاری کو مزید بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ لکھیں