ویلنگٹن (سپورٹس ڈیسک) ٹیسٹ میچ سیریز کے لیے پاکستان آنے سے قبل نیوزی لینڈ نے اپنے ملک میں ٹریننگ کا آغاز کردیا۔پاکستان روانگی سے ایک ہفتہ پہلے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے لنکن میں ٹریننگ کی۔
اس دوران کیوی کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس کی۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26دسمبر سے کراچی اوردوسرا 3جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔