پاکستانی تاریخ میں پہلی بار ہندو خاتون پولیس افسر بن گئیں
کراچی(نمائندہ خصوصی)پاکستان کی پہلی ہندو خاتون پولیس افسر بن گئیں۔ سندھ پبلک سروس کمیشن نے گزشتہ روز مقابلے کے امتحان کے نتائج کا اعلان کیا تو کامیاب امیدواروں میں پشپا کماری بھی شامل تھیں۔ امتحان میں کامیابی کے بعد وہ سندھ پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر بھرتی ہو گئی ہیں۔