امریکا کی ریاست واشنگٹن کے شہر اوبورن میں ہر سال ایک منفرد عالمی مقابلہ منعقد ہوتا ہے جس میں انسان، ڈایناسار کے روپ میں دوڑتے ہیں! جی ہاں، ٹی ریکس کے پھولے ہوئے لباس پہن کر 300 سے زائد شرکاء نے ایک بین الاقوامی "ڈایناسار ریس” میں حصہ لیا۔
مقابلے کی خاص بات یہ تھی کہ مرد، خواتین اور بچوں کے لیے الگ الگ کیٹیگریز رکھی گئی تھیں، تاکہ ہر عمر کا "ڈایناسار” اپنی دوڑ پوری شانداری سے مکمل کرے۔
مزید حیرت انگیز لمحہ اس وقت آیا جب کچھ شرکاء پیراشوٹ پہن کر آسمان سے کودے، اور اسٹیدیم میں لینڈ کرنے کے بعد دوڑ میں شامل ہو گئے۔ یہ مناظر دیکھ کر تماشائی بھی حیرت زدہ رہ گئے۔
یہ ایونٹ دراصل 2017 میں ایک مقامی پیسٹ کنٹرول کمپنی کی ٹیم بلڈنگ ایکٹیویٹی کے طور پر شروع ہوا تھا، مگر آج یہ ایک عالمی فیسٹیول کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ جاپان میں بھی اس طرز کی ڈایناسار ریسز 2022 سے مقبول ہو رہی ہیں، جو نہ صرف تفریح کا ذریعہ ہیں بلکہ سماجی میل جول اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو بھی فروغ دیتی ہیں۔









