ایف بی آر کے تازہ سرکلر کے مطابق دادا، دادی، نانا، نانی، ماں، باپ، بھائی، بہنیں، بیوی، بیٹے اور بیٹیوں سے موصول ہونے والے تحائف ٹیکس سے مستثنی ہونگے، اسکے علاوہ کسی سے بھی ملنے والے تحائف پر مالیت کے حساب سے ٹیکس ادا کرنا ہوگا اور یہ آمدن شمار ہوگی
جبکہ کیش کی صورت میں لین دین کو بھی قابل ٹیکس آمدنی قراردینے کا فیصلہ کیا گیاہے، 10 لاکھ روپے کے منقولہ اثاثہ جات کی لین دین کراس چیک یا بینکنگ چینل سے کرنا لازمی ہوگی