ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کیس: عدالت نے ملزم حسن زاہد کو عبوری ضمانت دے دی

اسلام آباد: ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو اغوا کرنے اور قتل کی دھمکیوں کے مقدمے میں ملزم حسن زاہد کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 20 ہزار روپے کے مچلکوں پر عبوری ضمانت منظور کر لی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیاء نے ملزم کی درخواست پر سماعت کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ملزم کو ہدایت کی کہ وہ تفتیش میں مکمل تعاون کرے۔ ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے موکل کو بے گناہ ہونے کے باوجود ہراساں کیا جا رہا ہے اور یہ مقدمہ بلیک میلنگ کے مقصد سے درج کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ملزم پر شالیمار پولیس تھانے میں ایک اور مقدمے میں تحقیقات جاری ہیں۔

2 تبصرے ”ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کیس: عدالت نے ملزم حسن زاہد کو عبوری ضمانت دے دی

اپنا تبصرہ لکھیں