لاہور(سپیشل رپورٹر)ٹریفک وارڈن کا سنئیر صحافی و صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری سے بدتمیزی اور ہتک آمیز رویہ ناقابل برداشت ہے۔
پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ
ٹریفک وارڈن کے جارہانہ رویہ کی شدید مذمت
پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے سی ٹی او لاہور اور آئی جی پنجاب سے فوری کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ
بدتمیز وارڈن کے خلاف مقدمہ درج کرکے فوری تادیبی کارروائی کی جائے۔
غندہ گردی اور معزز شہریوں سے بدتمیزی کرنے والے ٹریفک وارڈن معاشرے کا ناسور ہیں۔
سنئیر صحافی و صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کی صحافیوں کی فلاح و بہبود کےلیے خدمات ناقابل فراموش اور قابل تعریف ہیں۔ صحافی برادری اپنے محبوب قائد کے ساتھ بدتمیزی برداشت نہیں کرسکتی۔ ارشد انصاری نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے۔ اگر غنڈہ گردی کرنے والے وارڈنز کو سلاخوں کی پیچھے نہ دھیکیلا گیا تو صحافیوں کا احتجاج وسیع پیمانے تک جا سکتا ہے۔