ٹورنٹو(انٹرنیشنل نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے درآمدات پر ٹیرف عائد کیے جانے کے اقدام کے جواب میں کینیڈا نے بھی امریکی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا اور میکسیکو امریکی ٹیرف کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں، انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کے عوام مقامی اشیا خریدیں اور چھٹیاں بھی اپنے ملک میں ہی گزاریں۔









