واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سب کو حیران کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع (Department of Defense) کا موجودہ نام حقیقت کی عکاسی نہیں کرتا۔ ٹرمپ کے مطابق، ماضی میں اس ادارے کو "محکمہ جنگ” کہا جاتا تھا اور اسی دوران امریکا نے بڑی کامیابیاں حاصل کی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ "محکمہ دفاع سننے میں کمزور سا لگتا ہے، ہمیں صرف دفاع ہی نہیں بلکہ کارروائی بھی کرنی چاہیے۔” ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر حکام چاہیں تو اس پر ووٹنگ کے بعد نام بدلا جا سکتا ہے۔ امریکی وزیر دفاع نے بھی اس تجویز کو قابلِ غور قرار دیا۔









