لاہور(سپورٹس نیوز)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑیوں کے درمیان سیناریو میچ کھیلا گیا۔آئرلینڈ میں تین ملکی سیریز اور ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں کی ایل سی سی اے گراؤنڈ میں بھرپور مشقیں جاری رہیں۔
مینٹور وہاب ریاض کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ سیشن کیا، کھلاڑیوں کے درمیان سیناریو میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں کوچز کی جانب سے کھلاڑیوں کو مختلف ٹارگٹس دیئے گئے تھے
میچ میں وکٹوں کے درمیان دوڑ سمیت پاور ہٹنگ پر فوکس کیا گیا۔وہاب ریاض نے ویمن بیٹرز کو خود بولنگ کرائی جبکہ اسپنرز نے بھی بیٹرز کو خوب مہارت سے بولنگ کی۔