ہاکی چیمپئن شپ

ویمنز انڈر 21 ہاکی چیمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان، 2 جولائی سے آغاز ہوگا

اسلام آباد(سپورٹس نیوز) ویمنز انڈر 21 ہاکی چیمپئن شپ کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا، ایونٹ نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے آئی ہوئی 13 ٹیموں کو 4 مختلف پولز میں تقسیم کیا گیا ہے، پول اے میں پنجابـاے، گلگت بلتستان اور سٹار ویمن اکیڈمیـبی شامل ہیں جبکہ پول بی میں کے پی کےـاے، سندھـبی، مردان اور اے جے کے کو رکھا گیا ہے۔پول سی میں سندھ
ـاے، کے پی کےـبی اور اسلام آباد کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، پول ڈی میں پنجابـبی، سٹار اکیڈمیـاے اور اولمپین ذاکر اکیڈمی شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز 2 جولائی 2026 سے ہو رہا ہے، افتتاحی روز پہلا میچ مردان اور اے جے کے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، افتتاحی روز دوسرے میچ میں گلگت بلتستان کا مقابلہ سٹار اکیڈمیـبی سے ہوگا۔

پہلے روز تیسرا میچ کے پی کےـاے اور سندھـبی، جبکہ چوتھا میچ پنجابـبی اور سٹار اکیڈمیـاے کے درمیان ہوگا، پول میچز 2 جولائی سے شروع ہو کر 6 جولائی 2026 تک جاری رہیں گے، ٹورنامنٹ میں 7 جولائی کو پوزیشنز واضح ہونے کے بعد آرام کا دن ہوگا۔پولز کی ٹاپ ٹیموں کے درمیان دونوں سیمی فائنل میچز 8 جولائی کو کھیلے جائیں گے، جبکہ چیمپئن شپ کا فائنل اور تیسری/ چوتھی پوزیشن کا میچ 9 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

گرمی اور سخت موسم کے پیشِ نظر میچز کے دورانیے میں تبدیلیاں کی جائیں گی، میچز کے دورانیے کا نیا وقت ٹیم منیجرز کی متفقہ مشاورت کے بعد جاری کیا جائے گا، چیمپئن شپ میں ڈسپلن برقرار رکھنے کیلئے احتجاج کا طریقہ کار بھی واضح کر دیا گیا ہے، کسی بھی فیصلے کے خلاف ٹیم منیجر مقررہ فیس اور دستاویزی شواہد کے ساتھ احتجاج درج کرا سکے گا۔احتجاج درست ثابت ہونے کی صورت میں ٹیم منیجر کو مقررہ فیس واپس کر دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں