لاہور(نمائندہ خصوصی) نگران وفاقی وزیر انسانی حقوق خلیل جارج نے موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس میں آتشزدگی کے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
اپنے بیان میں خلیل جارج نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے حادثے میں زخمی ہونے والوں کے لیے جلد صحتیابی کی دعا کی ۔ انہوںنے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں تمام ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔









