اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ پی منیجمنٹ کمیٹی کے دور میں مبینہ بے ضابطگیوں کے پیش نظر خصوصی آڈٹ کروانے کا فیصلہ کرتے ہو آڈیٹر جنرل پاکستان کو فوری آڈٹ شروع کروانے کیلے خط لکھ دیا ۔
وفاقی وزارت بین الصوبای کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کی جانب سے متعلقہ ریکارڈ کی عدم فراہمی پر وفاقی حکومت نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کے دور کا آڈٹ کروانے کےلئے لکھے گے خط میں کہا گیا ہے کہ آڈیٹر جنرل پی ایس ایل 8کا بھی فوری آڈٹ شروع کرے،
نجم سیٹھی دور میں ہونیوالے اخراجات کا مکمل آڈٹ کروایا جائے، آڈیٹر جنرل 22دسمبر 2022سے 20جون 2023کا بلا تاخیر آڈٹ شروع کرے ۔آڈٹ حکام نجم سیٹھی سمیت عارضی منیجمنٹ کمیٹی کے ارکان کو ملنے والی مراعات کا بھی جازہ لینگے۔
وفاقی حکومت نے دسمبر 2022میں عارضی منیجمنٹ کمیٹی تشکیل دی تھی جبکہ وفاقی حکومت کو پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے غیر ضروری اخراجات بارے متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں۔