وسیم عباس

وسیم عباس اور صبا حمید کے راستے29سال بعد جدا، اداکار نے طلاق کی تصدیق کردی

لاہور (شوبز ڈیسک) سینئر اداکار وسیم عباس نے اداکارہ صبا حمید سے اپنی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ دونوں کئی برس پہلے ہی الگ ہو چکے تھے، جبکہ قانونی طور پر ان کی شادی 29 سال بعد ختم ہوئی۔وسیم عباس نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ صبا حمید کے ساتھ ان کی یہ دوسری شادی 29 سال تک چلی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ دونوں پچھلے 14 سال سے ایک دوسرے سے الگ رہ رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ الگ ہونے کے باوجود انہوں نے ایک ساتھ کام بھی کیا۔ دونوں کے درمیان تعلقات خوشگوار رہے اور کبھی کبھار دوستوں کی طرح باہر کھانا کھانے بھی جاتے تھے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر آگے بھی انہیں کسی ڈرامے میں ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو وہ ضرور کریں گے اور ان کے دل میں ایک دوسرے کے لیے کوئی برائی یا رنجش نہیں ہے۔طلاق کے بعد کے احساسات پر بات کرتے ہوئے وسیم عباس نے کہا کہ مجھے اس طلاق سے بالکل بھی دکھ نہیں ہوا کیونکہ ہمارے درمیان اب وہ جذبات ہی نہیں بچے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ان دونوں کی آپس میں کوئی اولاد بھی نہیں ہے۔ وسیم عباس کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ محبت سے زیادہ عزت کو اہمیت دی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ یہ فیصلہ بالکل صحیح تھا۔ تاہم صبا حمید کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں