اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف کی جانب سے طلب کئے جانے پر وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کاآئندہ 48گھنٹوں میں لندن روانہ ہونے کا امکان ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا آئندہ 2 روز میں لندن روانہ ہونے کا امکان ہے جہاں انہیں ملکی سیاسی صورتحال میں اہم ٹاسک دیئے جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ نواز شریف کو پنجاب اسمبلی میں پیدا ہونے والی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے،ملاقات میں عدالتوں میں کیسز اور آئندہ کی پیش رفت کے امور بھی زیر غور آئیں گے۔