• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
دفتر خارجہ

وزیر خارجہ کا دورہ بھارت دوطرفہ نہیں، شنگھائی کانفرنس کے لیے تھا، دفتر خارجہ

News Editor by News Editor
مئی 11, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی ) دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا حالیہ دورہ بھارت دوطرفہ نہیں بلکہ کانفرنس میں شرکت کے لیے تھا، دورے کے دوران کسی دو طرفہ ملاقات یا مذاکرات کی درخواست نہیں کی گئی تھی،

کانفرنس میں وزیر خارجہ نے سفارتی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے دہشت گردوں کی امداد کا نقطہ اٹھایا،پاکستان اور چین قریبی دوست ہیں، دونوں ممالک اہم معاملات پر مشاورت کرتے ہیں، حالیہ دنوں میں بھارتی قابض فورسز نے راجوری، کپواڑہ اور بارہمولہ کے اضلاع میں 6 کشمیری نوجوانوں کو قتل کیا، عرب لیگ میں شام کی واپسی مثبت عمل ہے اور یہ خطے کے لیے انتہائی اہم ہے، پاکستان نے ہمیشہ مذکرات اور بات چیت کا خیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کانفرنس کے لیے بھارت کے شہر گوا کا دورہ کیا اور شنگھائی تعاون تنظیم کے ممبر ممالک کے لیے ٹرانسپورٹ کوریڈور کی تجویز پیش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں وزیر خارجہ نے سفارتی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے دہشت گردوں کی امداد کا نقطہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا، افغان وزیر خارجہ امیر متقی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر تھے اور اس موقع پر پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات بھی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے مذاکرات کے اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ دہشت گرد تنظیموں سے کوئی بات چیت نہیں ہو گی اور تینوں ملکوں نے خطے کو درپیش خطرات پر مل کر کرنے کا عزم کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سہ فریقی مذاکرات میں اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا گیا۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کا درست فیصلہ کیا اور کانفرنس میں وزیر خارجہ نے پاکستان کا اپنا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا کہ دہشت گردی کو خارجہ پالیسی کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین قریبی دوست ہیں، دونوں ممالک اہم معاملات پر مشاورت کرتے ہیں اور چینی وزیر خارجہ کا پاکستان کے اندرونی معاملات پر بیان ایک دوست کا مشورہ تھا۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے واضح کیا کہ وزیر خارجہ حالیہ دورہ دوطرفہ نہیں بلکہ کانفرنس میں شرکت کے لیے تھا، دورے کے دوران کسی دو طرفہ ملاقات یا مذاکرات کی درخواست نہیں کی گئی تھی، حالیہ دورہ خالصتا شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت سے متعلق تھا۔ انہوں نے کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں بھارتی قابض فورسز نے راجوری، کپواڑہ اور بارہمولہ کے اضلاع میں 6 کشمیری نوجوانوں کو قتل کیا جبکہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں، اس دوران مقامی آبادی کو ہراساں بھی کیا گیا۔

ترجمان نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی یہ خلاف ورزیاں ختم ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عرب لیگ میں شام کی واپسی مثبت عمل ہے اور یہ خطے کے لیے انتہائی اہم ہے، پاکستان نے ہمیشہ مذکرات اور بات چیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ایتھوپیا کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور مسگانو آریگا پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد میں ہیں اور دورے کے دوران پاکستان اور ایتھوپیا سائنس اور ٹیکنالوجی، تجارت اور تعاون پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے متعدد دو طرفہ امور پر بات چیت کریں گے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: دفتر خارجہدورہ بھارتدوطرفہشنگھائی کانفرنسوزیر خارجہ
Previous Post

عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں

Next Post

ملک میں سیاسی ومعاشی عدم استحکام تشویش ناک ہے،محمد حسین محنتی

News Editor

News Editor

Next Post
محمد حسین محنتی

ملک میں سیاسی ومعاشی عدم استحکام تشویش ناک ہے،محمد حسین محنتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5873

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

462
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading