اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے زرغون میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی مذمت کی ہے ۔
اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے دہشتگردانہ حملے میں سکیورٹی فورسز کے تین جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا ۔ بلاول بھٹو زر داری نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ارضِ وطن کی خاطرسکیورٹی فورسز کی قربانیاں بے مثال ہیں۔
بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ ریاستی عملداری کو چیلینج کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے، شہداء کے لہو کے ہر قطرے کا حساب لیں گے۔
٭٭٭٭٭