• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
وزیر اعظم محمد شہباز شریف

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چین کی ناظم الامور پانگ چنکسو کی ملاقات

News Editor by News Editor
جولائی 11, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے ، باہمی مفاد کے معاملات پر ایک دوسرے کی غیر متزلزل حمایت کی ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی جمہوریہ چین کی ناظم الامور پانگ چنکسو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 102 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی اور پاکستان کی یکجہتی، سالمیت اور اقتصادی ترقی کیلئے کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئرن برادرز اور پرانے دوست ہونے کے ناطے پاکستان اور چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کاساتھ دیا ہے اور باہمی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی غیر متزلزل حمایت کی ہے۔ چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کی کیانگ کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے چین کی قیادت کے پختہ عزم کو سراہا۔

پاکستان اور چین کے تعلقات میں بہتری اور اقتصادی اور مالیاتی تعلقات کو وسعت دینے کے حوالے سے وزیراعظم نے پاکستان کے معاشی استحکام کے لئے چین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان عالمی ترقیاتی اقدام ا ور سی پیک کے تحت ترقیاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اپنے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ پاکستان کے لئے چین کی حکومت کی طرف سے نیک خواہشات اور تعاون کا ذکر کرتے ہوئے چین کی ناظم الامور نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان چین کا سدا بہار سٹرٹیجک شراکت دار اور ہر آزمائش پر پورا اترنے والا دوست ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی حکومت اور کمیونسٹ پارٹی کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کا خصوصی مقام ہے اور ہم تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (جی ڈی آئی) سے متعلق پہلے اعلیٰ سطحی فورم میں ورچوئل شرکت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چینی ناظم الامور نے دونوں ممالک کی قیادت کے تصور کے مطابق پاکستان میں جی ڈی آئی کے منصوبوں پر عملدرآمد کے لئے چین کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا ایک اہم منصوبہ ہے اور چین کی قیادت سی پیک کو بی آر آئی کے اعلیٰ معیار کے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے پاکستان کی حکومت کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گی۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین پاکستان کو ایک اہم اقتصادی شراکت دار سمجھتا ہے اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور مالی استحکام کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پانگ چنکسوچینناظم الاموروزیرِ اعظم محمد شہباز شریف
Previous Post

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پارٹی صدر پرویز الٰہی کی برداشت کے معترف

Next Post

تمام چیزیں بہتر کرکے عوام کو دے کر جائیں گے، مریم اورنگزیب

News Editor

News Editor

Next Post
مریم اورنگزیب

تمام چیزیں بہتر کرکے عوام کو دے کر جائیں گے، مریم اورنگزیب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5878

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading