وزیر آباد میں صحت کی سہولیات اور بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث ایک خاتون کے تین نومولود بچے زندگی کی جنگ ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں میں دو بچیاں اور ایک بیٹا شامل تھا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق، اگر بروقت طبی سہولت میسر آ جاتی تو قیمتی زندگیاں بچ سکتی تھیں۔ خاتون نے گاڑی میں ہی بچوں کو جنم دیا کیونکہ اسپتال سیلابی پانی میں گھرا ہوا تھا اور وہاں تک پہنچنا ممکن نہ تھا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق خاتون نے ریسکیو ٹیم کے پہنچنے کے باوجود اسپتال جانے سے انکار کیا، تاہم اس افسوسناک واقعے نے بنیادی طبی سہولیات کی عدم دستیابی پر کئی سوالات اٹھا دیے ہیں۔









