ملتان (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے بھائی سردارایوب خان بزداراورڈی پی او ساہیوال امیرتیموربزدار آمنے سامنے آگئے۔ دونوں نے ایک دوسرے پرالزامات کی بوچھاڑ کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزادرکے بھائی سردارایوب خان بزدارکا کہنا ہے کہ ڈی پی او ساہیوال امیرتیموربزدارہمارے خاندان کے نام پرلاکھوں روپے کی کرپشن کررہاہے امیرتیموربزدارنے بلیک منی سےکروڑوں روپے کی پراپرٹی بھی بنا لی ہے جس کی تحقیقات کرائیں جائیں۔
سردار ایوب خان بزدارنے آئی جی پنجاب کو درخواست دی ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ امیر تیمور بزدار جوآجکل ساہیوال میں ڈی پی او تعینات ہیں انہوں نے میرے والد مرحوم کے خلاف کئی مرتبہ پولیس کواستعمال کرکے ضلع خانیوال کے چک نمبر ہر "ٹوایٹ اے آر”میں ہماری زمین پر قبضہ کروایا اورمیرے والد ظعیف العمری میں تونسہ کے پہاڑی علاقے بارتھی سے آئے روزپولیس کے روبرو پیش ہونے نے خانیوال جایا کرتے تھے کبھی ڈپٹی کمشنرتوکبھی ریونیو آفیسراورکبھی پولیس کے روبروانہیں پیش ہونا پڑتا تھا آج اللہ نے کرم کیا اور میرے بڑے بھائی سردار عثمان بزدارپنجاب کے وزیر اعلی ہوگئےتو امیر تیمور نے پینترا بدل لیا اور ہمارے خاندان کے نام پر لوٹ مار کررہے ہیں امیر تیمور نے لوگوں کو بلیک میل کرکے کافی زیادہ بلیک منی جمع کررکھی ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریلوے روڈ ڈیرہ غازی خان پرایک ارب روپے سے زائد مالیت کا پلازہ امیر تیمور نے کیسے بنا رکھا ہے بہاولپور میں بھی لوٹ مار کر کے کمرشل زرعی وسکنی جائیدادیں بنا رکھی ہیں اور بزدارقبیلے کے نام پر یہ شخص بدنامی کا داغ بنا ہوا ہے ہے کل تک ہمارے خاندان کے خلاف مقدمات درج کرانے والا امیر تیمور بزدارآنے والے کل میں بھی پولیس کو ہمارے خلاف استعمال کرکے یہی کچھ کرے گا۔
سردار ایوب خان بزادار نے موقف اختیار کیا کہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ امیر تیمور بزدار نے نے ہمارے خاندان کا نام بد نام کرنا شروع کررکھا ہےاورملک بھر سے یہ تاثر دے رہا ہے کہ پنجاب میں آئی جی کی پوسٹنگ بھی میرے مشورے سے ہوتی ہے اور پنجاب بھر کے ضلعی پولیس افسران میری مرضی سے ہی پوسٹ ہوتے اورٹرانسفر ہوتے ہیں امیرتیموربزدارکے ہاتھوں پولیس یرمال بنی ہوئی ہے جبکہ حقیقت میں اس کا میرے خاندان سے کوئی تعلق نہیں برائے مہربانی امیر تیموربزدار کی کرپشن بارے تحقیقات کرائی جائیں آئی اور پولیس کا وقار بحال کیا جائے۔
دوسری جانب ڈی پی ساہیوال امیر تیموربزدار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان پر سردار ایوب بزدار کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے انکا غیر قانونی کام نہیں کیا جس کی وجہ سے یہ مجھ پر الزام لگا رہے ہیں۔ ڈی پی او ساہیوال نے کہا کہ ایوب بزدار کے بارے میں وزیراعلی سیکرٹریٹ نے ڈائریکٹو جاری کیا ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے ایوب بزدار کسی بھی سرکاری دفتر میں غیر قانونی کام کرانے آئے تو نہ کیا جائے۔
امیرتیموربزدار نےبتایا کہ ڈاٹریکٹو میں کہا گیا ہے کہ ایوب بزدار کسی بھی دفتر میں آئے تو وزیر اعلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کیا جائے۔ ایوب بزدار بدنام آدمی ہے، اپنے فرنٹ مین کے خلاف فراڈ کا مقدمہ خارج کروانے کے لئے مجھے کہتا رہا ہے۔ امیر تیمور بزادار نے کہا کہ مونس علی بزداد نامی شخص کے خلاف رحیم یار خان میں فراڈ کا مقدمہ درج ہے۔ ایوب بزدار 2 روز سے مجھے کام کے لئے فون کررہے تھے۔ غیر قانونی کام میں مدد نہ کرنے پر میرے خلاف الزامات لگائےہیں۔
امیر تیموربزدار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سارا معاملہ وزیر اعلی سیکرٹریٹ کے نوٹس میں ہے وہ خود اسکی انکوائری کرا کر فیصلہ کرینگے۔