لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے معذورنوجوان سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا۔ دورہ چشتیاں کےدوران نوجوان بلال احمد نے عثمان بزدارسے ملاقات کی اور سرکاری نوکری کی اپیل کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب کے مختلف شہروں کےدورے کیے تھے۔ دورہ چیشتاں کے دوران نواحی گائوں بلال کوٹ کے ہاتھوں سے معذور نوجوان نے عثمان بزدارسے ملنے کی خواہش کی جس پر عثمان بزدار سے نوجوان سےملکر اسکی تسلی سے بات سنی۔ بلال احمد نے عثمان بزدارکو اپنےگھرکے حالات بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے سرکاری نوکری لگوا دیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوجوان سے وعدہ کیا کہ اسے سرکاری نوکری ضرورملے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنےفورطور پرڈپٹی کمشنر بہاولنگرکو معذوربلال احمدکوفوری طورپر ملازمت دینے کی ہدایت کی جس پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال چشتیاں میں بلال احمد کوسرکاری ملازمت دے دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر بہاولنگرنے معذور نوجوان بلال احمد کو ملازمت کا تقررنام دے دیا۔ نوجوان بلال احمد نے نوکری ملنےپرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار سچے لیڈر ہیں،جوکہتے ہیں کر کے دکھاتے ہیں۔ اب میں روزگار کے لئے دوسروں کا محتاج نہیں ہوں۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ بلال احمد جیسے سپیشل لوگ ہمارا اثاثہ ہیں۔ حکومت پنجاب سپیشل افراد کو کوٹے کے مطابق ملازمت فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔