لاہور( نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کے قومی جانور”مارخور ”کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ عالمی دن کو منانے کا بنیادی مقصد مارخور اور ان کے قدرتی مسکن کو معدومی سے بچانا ہے۔موسمیاتی اور ماحولیاتی تبدیلیاں مارخور کی بقا کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ مار خور پاکستان کے بھرپور قدرتی ورثے کی علامت ہے۔ حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کے لئے مارخور ہمارے عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔مارخور کے تحفظ کے لئے سب کو عہد اور کاوشیں کرنا ہونگی۔ مقامی معیشت کے فروغ کے لئے ناگزیر مارخور قیمتی نوع ہے۔